تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کے بعد دفنائے جانے کے واقعہ پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کے بعد دفنائے جانے کے واقعہ پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج، تین ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کے بعد دفنائے جانے کے واقعہ پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، تین ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا، ایک ہفتہ قبل واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ پر فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا، واقعہ کی رپورٹ کے بعد معزز عدالت سے قبر کشائی کی اجازت لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، حالات و واقعات اور موجود شواہد کی روشنی میں 3 ملزمان کو تحویل میں لیا گیا ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے واقعہ کے حقائق کو سامنے لا کر تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں جس وجہ سے واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔