انسپکٹر ارم خانم کو پاور لفٹنگ انٹر رینج مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنےپر سی پی او سید خالد ہمدانی نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کو پنجاب پولیس پاور لفٹنگ انٹر رینج مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا، راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے پنجاب بھر میں پاور لفٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کو پنجاب پولیس پاور لفٹنگ انٹر رینج مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا، راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے پنجاب بھر میں پاور لفٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔