پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ایس ایس پی محمد بن اشرف کی جانب سے احسن اقدام۔ شفاء نور فاؤنڈیشن ، روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفئیر سوسائٹی پاکستان ، نایاب لیبارٹریز اور محسن ہومیو سٹور بوہڑ بازار کے تعاون سے مورخہ 08.02.25 کو بوقت دن 11 تا 03 بجے دن تک بمقام پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی راولپنڈی فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاۓ گا۔ پٹرولنگ پولیس عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کیلیۓ ہمہ وقت کوشاں ہے۔