راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال نے ، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل،چھینے گئے 2 موبائل فون اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیضان اور شہریال شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل،چھینے گئے 2 موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا جسکے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے
