راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، ایس پی راول محمد حسیب راجہ سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز کو سیکورٹی انتطامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے افسران کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں، چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے مربوط پلان تیار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز کو سیکورٹی انتطامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے افسران کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے مربوط پلان تیار کیا جارہا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا ئے گی،روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف میں بھی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی، ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گئے، کرکٹ ٹیموں اور شائقین کو بہترین ماحول میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، کرکٹ میچز کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔