تھانہ سٹی ،انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی نے،انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار، رقم، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز منظور الحق کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 4750روپے،موبائل فون اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمدہوئی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔