ایس آئی ندیم اخترکو ملٹی کیٹیگری/ملٹی کلاس باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی ندیم اخترکو ملٹی کیٹیگری/ملٹی کلاس باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا، مقابلوں میں راولپنڈی ڈویژن کے 102 باڈی بلڈرز نے حصہ لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی ندیم اخترکو ملٹی کیٹیگری/ملٹی کلاس باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا، مقابلے ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد کیے گئے تھے،مقابلوں میں راولپنڈی ڈویژن کے 102 باڈی بلڈرز نے حصہ لیا تھا، پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔