اسلام آباد(کرائم رپورٹر)فیض آباد بس اسٹینڈز پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن ،سی ٹی او اسلام آباد کی زیر نگرانی فیض آباد بس اسٹینڈز پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کا مقصد ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور عوام کو سفر ی سہولت فراہم کرنا تھا ،تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) زیشان حیدر کی زیر نگرانی فیض آباد بس اسٹینڈز پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کا مقصد ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور عوام کو سفر ی سہولت فراہم کرنا تھا،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے ٹیکسی اسٹینڈ کے ڈرائیوروں سے ملاقات کی.
انہوں نے ڈرائیورز یونین اور عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس غیر قانونی پارکنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو بہتر ین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اورٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں،اسلام آباد ٹریفک پولیس عوامی خدمت کے لئے پرعزم ہے اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے.