ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب کی ایس ایس او آئی یونٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب کی ایس ایس او آئی یونٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ،تمام افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کی ہدایت، خواتین اور بچوں سے زیا دتی نا قابل بر داشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلو انے کے لیے تما م قا نو نی تقاضے پورے کئے جا ئیں ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب نے ایس ایس او آئی یونٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، انہوں نے ایس ایس او آئی یونٹ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خو اتین اور بچوں سے زیا دتی نا قابل بر داشت ہے، ایسے جر ائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلو انے کے لئے تمام قا نو نی تقاضے پو رے کئے جائیں،تمام افسران تفتیش کے عمل میں مزید تیزی لا ئیں اورگھناوے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں، انہو ں نے افسران کو مزید ہد ا یا ت جار ی کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی تمام ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔