فیصل آباد (کرائم رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس لائنز کمپلیکس میں ضلع بھرکے محرران کے ساتھ میٹنگ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں ضلع بھر کے محرران کے ساتھ میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب اور محرران تھانہ جات نےشرکت کی ۔ سی پی او فیصل آبادنے محراران کو ہدایت کی کہ تھانہ جات کےتمام معاملات کو احسن طریقہ سے سرانجام دینا آپ کی ذمہ داری ہے جس میں تکمیل ریکارڈخصوصاً رجسٹر نمبر 02روزنامچہ اور عدالت ہاۓمیں پیش ہونے کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ تھانہ میں پولیس ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
بروئےقواعد پولیس تمام رجسٹررزکی مینول اور پولکام پر اپڈگریڈیشن روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر روزنامچہ کی مینول و آن لائن تکمیل کوچیک کریں گے۔تھانہ کی حوالات کو روزانہ کی بنیاد پر اچھی طرح چیک کیا جائے گا قیدیوں کی بھی اچھے سے تلاشی لی جائے گی تا کہ قید ی کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ کرسکیں ۔ سنتری پہرے کے ساتھ چھت ڈیوٹی پر بھی اہلکار کو تعینات کیا جائے گا تھانہ میں 3تہائی نفری کو حاضر رکھا جائے گا شام کو نفری کی حاضری بھی لی جائےاور تھانہ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا ، مزید سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ محرران تھانہ جات تھانہ میں آنے والے سائلیںن کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں گے سائلیںن کی داد رسی کریں گے۔ سائلیںن کی شکایات اورمسائل کا فوری طور پرحل کریں گے ۔