آن لائن پتنگ سپلائر گرفتار، 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سی آئی اے اور بنی پولیس کی مشترکہ کاروائی، آن لائن پتنگ سپلائر گرفتار، 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد، ملزم نے Balli Kites کے نام سے فیس بک پیج بنا رکھا تھا جس کے ذریعے پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرتا تھا، ملزم قبل ازیں بھی پتنگ بازی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سی آئی اے اور بنی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگ سپلائر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے.

ملزم سے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمدہوئیں،ملزم نےBalli Kites کے نام سے فیس بک پیج بنا رکھا تھا جس کے ذریعے پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرتا تھا، ملزم قبل ازیں بھی پتنگ بازی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت کے مطابق تھانوں کے ساتھ ساتھ سی آئی اے پولیس بھی آن لائن پتنگ فروشوں کی مانیٹرنگ اور کریک ڈاؤن کر رہی ہے،پتنگبازی و پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ جیسی جان لیوا، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔