راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاریوں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایلیٹ کمانڈو اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہباز ریاض بھی زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ میں دوہرے قتل کے خطرناک اشتہاریوں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایلیٹ کمانڈو اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہباز ریاض بھی زخمی ہوئے،پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے.
ملزمان کا تعاقب جاری ہے، پولیس نے دوہرے قتل کے اشتہاریوں فاروق اور اعظم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا، ملزمان سال 2011 سے دوہرے قتل میں مطلوب اور مفرور ہیں، زخمی اے ایس آئی محمد سہیل اور کانسٹیبل شہباز ریاض کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کا علاج معالجہ جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔