سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ریڈ کے دوران زخمی ہونے والے اے ایس آئی کی عیادت کے لیے ہسپتال آمد،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ریڈ کے دوران زخمی ہونے والے اے ایس آئی کی عیادت کے لیے ہسپتال آمد،اے ایس آئی محمد سہیل چونترہ کے علاقہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، سی پی او نے اے ایس آئی محمد سہیل کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سی پی او نے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے زخمی اے ایس آئی کی فیملی سے ملاقات کی، بیٹی سے شفقت کا اظہار کیا اور بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے ریڈ کے دوران زخمی ہونے والے اے ایس آئی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے،اے ایس آئی محمد سہیل چونترہ کے علاقہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، سی پی او نے اے ایس آئی محمد سہیل کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سی پی او نے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے زخمی اے ایس آئی کی فیملی سے ملاقات کی، بیٹی سے شفقت کا اظہار کیا اور بات چیت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سینہ سپر افسران و جوان راولپنڈی پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے غازی ہمارا فخر ہیں۔