راولپنڈی (نیوز رپورٹر )سی آئی اے اور تھانہ سٹی کی مشترکہ کارروائی،پشاور سے راولپنڈی آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے والا سپلائر گرفتار،10 ہزار پتنگیں اور ڈوریں برآمد،پتنگوں کی ترسیل میں ملوث بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کر کے بس کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے،ملزم آن لائن آرڈر لے کر پشاور سے پتنگیں راولپنڈی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا، ملزم نے فیس بک پر پتنگ فروشی کے لئے پیج بنا رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اور تھانہ سٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے راولپنڈی آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے والے سپلائر کو گرفتار کرلیا.
آن لائن پتنگ سپلائر کی شناخت ذاکر خان اور بس ڈرائیور کی جہانزیب خان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے 10 ہزار پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں،پتنگوں کی ترسیل میں ملوث بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کر کے بس کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے،ملزم آن لائن آرڈر لے کر پشاور سے پتنگیں راولپنڈی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا، ملزم نے فیس بک پر پتنگ فروشی کے لئے پیج بنا رکھا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،عمومی پتنگ فروشوں کے ساتھ ساتھ آن لائن پتنگ فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،پتنگ بازی و پتنگ فروشی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔