راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم راجہ فیاض الحق کی سپرویژن میں پٹرولنگ پسٹ خوشحال گڑھ سے اے ایس آئی اظہر حسین اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ سول لائن سندھ کے درج مقدمہ کا قاتل اشتہاری عنائب گل ولد زریاب خان سکنہ کوہاٹ گرفتار کر لیا. جس کے قبضہ سے 9mm پسٹل معہ 20 روند برآمد کیۓ۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔
