راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھا نہ صدرواہ نے ،سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،3 موٹر سائیکل 93 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدملزمان نے 2 موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھینے اور ایک چوری کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں وقاص اور نقاش شامل ہیں، ملزمان سے 3 موٹر سائیکل 93 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزمان نے 2 موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھینے اور ایک چوری کیا تھا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدرواہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
