اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد کی ہو می سائیڈ یو نٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ،تمام افسران قتل کے واقعات کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں، عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیاجا ئے ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد محمد جو اد طا ر ق نے ہومی سائیڈ یونٹ (HIU)کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی، میٹنگ میں ہومی سائیڈ یونٹ کے افسران نے شرکت کی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہو می سائیڈ یو نٹ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جا ری کیں.
انہو ں نے کہا کہ قتل کے واقعات کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لا تے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں، فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔