راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال نے،خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،پولیس نے ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے روکا تو ملزمان نے خود کو سرکاری ادارے کا اہلکار ظاہر کیا،ملزمان سے جعلی یونیفارم، اسلحہ، وزیٹنگ کارڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت نفیس، عبدالشکور اور کاشف کے ناموں سے ہوئی،پولیس نے ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے روکا تو ملزمان نے خود کو سرکاری ادارے کا اہلکار ظاہر کیا،ملزمان سے جعلی یونیفارم، اسلحہ، وزیٹنگ کارڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
