تھانہ کینٹ،3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیتی 6 گاڑیاں برآمد،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ کینٹ نے،3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیتی 6 گاڑیاں برآمد، ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، برآمد شدہ گاڑیوں میں 1 ہنڈا سٹی، 1 بولان اور 4 مہران کاریں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے3 رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں،ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیتی 6 گاڑیاں برآمد ہوئیں، ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، برآمد شدہ گاڑیوں میں 1 ہنڈا سٹی، 1 بولان اور 4 مہران کاریں شامل ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے پیچھے راولپنڈی پولیس کی شب و روز محنت شامل ہے، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔