سی پی او سید خالد ہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی راول، ایس ڈی پی اوز سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگرسینئر افسران بھی ہمراہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی راول، ایس ڈی پی اوز سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگرسینئر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے مربوط پلان تیار کیا گیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پرراولپنڈی پولیس کے 5000سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے.

گزشتہ2سالوں کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 8انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا انعقاد ہوا،چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پربین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ،روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف پر بھی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی.

سی پی او کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کے تعاون سے امن وامان کی بہترین فضا کو قائم رکھا جائے گا،چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پرکرکٹ شائقین اور فیملیز کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے گا،کریکٹ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنائیں گئے،چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،سی پی او نے چاندنی چوک میں زیر تعمیر ٹریفک چوکی کا بھی دورہ کیا، سی پی اونے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔