راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت صدرڈویژن کے افسران سے میٹنگ،میٹنگ میں صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی شرکت،ایس پی صدر نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس سمیت دیگر اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس پی صدر نے ڈکیتی، قتل، رابری،سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، شواہد کے حصول کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے میرٹ پر یکسو کیا جائے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،پتنگ بازوں اور پتنگ سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے، تھانہ کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکی زیر صدارت صدرڈویژن کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت،ایس پی صدر نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس سمیت دیگر اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس پی صدر نے ڈکیتی، قتل، رابری،سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، شواہد کے حصول کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے میرٹ پر یکسو کیا جائے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،پتنگ بازوں اور پتنگ سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف مربوط حکمت عملی سے کاروائیاں کی جائیں،کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اوران کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔