فیصل آباد (کرائم رپورٹر)علاقہ تھانہ غلام محمد آباد میں نوجوان پرتشددکرنےاوربھنویں مونڈنےکا معاملہ ،سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ غلام محمد آباد پولیس کی فوری کاروائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے تشدد کرنے والے03کس ملزمان وشال، شہباز اور شہزادکو گرفتار کر لیا تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزمان نے محمد قاصم حسین جو کہ موٹر سائیکل مکینک ہےکوتشدد کا نشانہ بنایا اور بھنوؤں اور مونچھوں کے بال کاٹ دئیےتھے ،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
