سی پی آو فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک ایرا کا وزٹ

فیصل آبا(کرائم رپورٹر)سی پی آو فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک ایرا کا وزٹ ،تفصیلات کے مطابق سی پی آو فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے فیڈمک ایرا کا وزٹ کیا اس موقع پر ایس پی یو ایس ایس پی ندیم عزیز سندھو، ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، سی او فیڈمک ، ایس ایچ او فیڈمک اور دیگر افسران موقع پر موجود ۔ اس موقع پر ایس پی مدینہ ڈویژن نے چائنیز سیکیورٹی کے متعلق سی پی او کو بریف کیا ۔ سی پی او فیصل آباد نے کنٹرول روم میں چائنیز سیکیورٹی کیمروں کا از سر نوجائزہ لیا ۔

اس کے بعد فیڈمک ایرا میں چائنیز سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ چائنیز سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ چائنیز سکیورٹی کے حوالے سےڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئیگی،مزید سی پی اور فیصل آباد نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے آپس میں کوآرڈینیٹ رکھیں۔ فیڈ مک سٹی میں مزید نفری کا اضافہ کیا جائے اور فیڈمک سٹی بونڈری وال کے ایریا کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور فیڈمک سٹی میں پٹرولنگ گشت کے ذریعے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔