سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس لائن فیصل آباد میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورجرائم کی روک تھام کیلئے ایگل اسکواڈ تھانہ جات کی از سر نو تشکیل اور اہلکاروں کو بریفنگ

فیصل آبا(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس لائن فیصل آباد میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورجرائم کی روک تھام کیلئے ایگل اسکواڈ تھانہ جات کی از سر نو تشکیل اور اہلکاروں کو بریفنگ ،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمرکی پولیس لائن فیصل آباد میں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کے کیلئے ایگل اسکواڈ کی از سرنو تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طاہر محبوب بھی ہمراہ تھے ۔جس میں ابتدائی طور پر لائلپورڈویژن، مدینہ ڈویژن اور اقبال ڈویژن کے23 تھانہ جات میں ایگل اسکواڈ کااجراءکیاگیا ہے 46موٹر سائیکل پر 92 پولیس جواں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اس مو قع پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس جوانوں کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دارز سے کمی نفری و دیگر کمی وسائل کی وجہ سے ایگل اسکواڈ (موٹر سائیکل گشت) بند تھی ایگل اسکواڈ کو جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹ اور ٹارچ لائٹ فراہم کی ہیں جو شام اور رات کے اوقات میں ہاٹ سپاٹ کے مطابق اپنی ڈیوٹی کریں گےملازمان کو جدید ٹیکنالوجی جیسے E-Police App اور Crime Prevention App مہیا کی گئی ہیں۔ملا زمان کو وائرلیس سیٹ فراہم کیے گئے ہیں جن کو بذریعہ وائر لیس مانیٹر کیا جاسکے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز ان کی کار کردگی اور ان کی مانیٹر نگ کریں گےاور ان کی کار کردگی کو چیک کریں گے۔شہریوں کی جان و مال فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے .