گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے پتنگ بازی میں ملوث 137 ملزمان گرفتار، 5 ہزار سے زائد پتنگیں اور127 ڈوریں برآمد، سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن،گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے پتنگ بازی میں ملوث 137 ملزمان گرفتار، 5 ہزار سے زائد پتنگیں اور127 ڈوریں برآمد، پولیس کی مناسب حکمت عملی اور مسلسل انتھک محنت سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا،گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے پتنگ بازی میں ملوث 137 ملزمان گرفتارکیے گئے.

5 ہزار سے زائد پتنگیں اور127 ڈوریں برآمد ہوئیں، پولیس کی مناسب حکمت عملی اور مسلسل انتھک محنت سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، وارث خان پولیس نے 27، صادق آباد 23، رتہ امرال 19، ائیرپورٹ14، بنی11، گنجمنڈی 10،نیوٹاؤن 7، پیرودھائی7، سٹی 7، آر اے بازار 3، ویسٹریج 3، کینٹ 2،نصیرآباد 2 جبکہ صدر واہ اور تھانہ سول لائنز نے 1/1 پتنگ بازکو گرفتارکر لیا، پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے، پتنگ بازی قابل تعزیر جرم ہے، پتنگ بازی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،والدین اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے روکیں، قانونی کارروائی کی صورت میں ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے۔