راولپنڈی(کرائم رپورٹر) جاتلی کے علاقہ میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، 2 مزید ملزمان گرفتار، کل گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی، قبل ازیں مقتولہ کے چچا وسیم کو گرفتار کیا جا چکا ہے، دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی کے علاقہ میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، 2 مزید ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیر عباس اور عاقب شامل ہیں، کل گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی، قبل ازیں مقتولہ کے چچا وسیم کو گرفتار کیا جا چکا ہے، دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا .
مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا، ایس پی صدر کی زیر نگرانی قانونی کاروائی کا اغاز کرتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کروایا گیا،مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس مظلوم کی وارث ہے، افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔