تھانہ نیوٹاؤن شہری سے ڈکیتی کر کے فرار ہوتے 2 انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ نیوٹاؤن نے, شہری سے ڈکیتی کر کے فرار ہوتے 2 انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی 15 موبائل فون اور 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیش برآمد، ڈاکؤوں کا ڈکیتی و سٹریٹ کرائم کی دو درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف۔ تفصیلات کے نیوٹاؤن پولیس نے شہری سے واردات کی اطلاع پر فوری رسپانس کرتے ہوئے شہری سے ڈکیتی کر کے فرار ہوتے 2 انتہائی مطلوب ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ڈاکؤوں کی شناخت تھری سٹار ڈکیت گینگ کے سرغنہ احسان اللہ عرف تھری سٹار اور اعجاز کے نام سے ہوئی.

ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے مالیتی 15 موبائل فون اور 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیش برآمد ہوئی، ڈاکؤوں کا ڈکیتی و سٹریٹ کرائم کی دو درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف، ملزمان سے تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 15 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی، ڈکیتی کی اطلاع پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکؤوں کی گرفتاری اور متعدد وارداتوں میں چھینے گئے موبائل و نقدی کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی نیوٹاؤن اور نیوٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔