راولپنڈی(کرائم رپورٹر) )ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، ڈویثرنل ایس پیز،ایس پی سیکورٹی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے انٹری گیٹس، پارکنگ،ملحقہ عمارتیں، مارکیٹس، ڈبل روڈ اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا.
ڈویثرنل ایس پیز،ایس پی سیکورٹی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے انٹری گیٹس، پارکنگ،ملحقہ عمارتیں، مارکیٹس، ڈبل روڈ اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے چمپئینز ٹرافی کرکٹ میچز کی سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے افسران کو اہم ہدایات دیں.
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ ٹیمز اورمیچز کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔