راولپنڈی مال روڈ انڈر پاس کی تعمیر کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری متبادل ٹریفک پلان کل سے نافذ العمل

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مال روڈ انڈر پاس کی تعمیر کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری متبادل ٹریفک پلان کل سے نافذ العمل ھو گا ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام کل مورخہ 24 فروری 2025 سے شروع کیا جا رہا ہے، تعمیراتی کام کے دوران مال روڈ کو ایم ایچ اسپتال سے ٹی ایم چوک تک عارضی طور پر مکمل بند کر دیا جائے گا اور ایم ایچ چوک سے ٹی ایم چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو مال روڈ کے متوازی حیدر روڈ پر منتقل کیا جائے گا، جہاں سے ٹریفک مریڑ چوک ، مری روڈ اور راشد منہاس روڈ کا استعمال کرتے ھوۓ کچہری چوک کی جانب باآسانی جا سکے گی .

اس سلسلہ میں حیدر روڈ اور مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یو ٹرن تک کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ھوگی ، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہنا تھا کہ انڈر پاس کی تعمیر کے دوران متبادل راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس انڈر پاس کی تعمیر کے دوران سینئیر ٹریفک آفیسر راولپنڈی ، ڈی ایس پی ٹریفک وی وی آئی پی اور ڈی ایس پی ٹریفک ھیڈ کوارٹرز متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ھوں گے .

سی ٹی او راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کی صورت میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا ہینڈل (@ctrwp) یا ہیلپ لائن نمبر 051-9274843 پر رابطہ کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ اور باسہولت سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رھی ھے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران تعمیر متبادل راستوں کا استعمال کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سٹی ٹریفک پولیس سے فوری رابطہ کریں۔