اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس کے سینئر افسران کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ،ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور بہترین فرائض منصبی کی سرانجام دہی پر ان کی حوصلہ افزائی کی،حالات جیسے بھی ہوں اسلام آباد پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں ایس پی ڈلفن اقبال خان اور ایس ڈی پی او شہزاد ٹاﺅن انضمام خان نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا.
اس موقع پرانہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ،فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اورشاباش دی،اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کوقانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی .
اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کسی بھی لاءاینڈ آرڈرکی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، جبکہ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے.