راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کا ایک اور اعزاز، انسپکٹر ارم خانم نے آٹھویں نیشنل ماس ریسلنگ چمپئن شپ 2025کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا، چمپئن شپ کے مقابلے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں منعقد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کا ایک اور اعزاز، انسپکٹر ارم خانم نے آٹھویں نیشنل ماس ریسلنگ چمپئن شپ 2025کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا، چمپئن شپ کے مقابلے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں منعقد کیے گئے تھے، چمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا تھا، مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔
