اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا نجی ہوٹل کا دورہ،سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران سے ملاقات کی اورٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں،ٹیموں کی آمدورفت کے دوران تمام ادارے الرٹ رہیں اور مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں ،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نجی ہوٹل کا دورہ کیا، اس موقع پر سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے،دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران سے ملاقات کی اور چیمپئن ٹرافی 2025کیلئے آئی غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.
آئی جی اسلام آباد نے افسران کو موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور الرٹ رہیں، ڈیوٹی پرتعینات ہر اہلکار سکیورٹی کارڈ لازمی آویزاں کرے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو روٹس کے اوقات کے بارے آگاہی فراہم کی جائے اورتمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے،اسلام آباد پولیس اپنے تمام تروسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تمام غیرملکی مہمانان کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی اورملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائے گی۔