اسلام آباد (کرائم رپورٹر)لڑ کی کو اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کرکے قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار ، تھانہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے لڑ کی کو اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے سفاکا نہ طر یقے سے قتل کر نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد ، مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق اسلام آبا دپولیس تھا نہ بہا رہ کہو میں شہر ی نے درخو است دی کہ اس کی بیٹی کو ملزم عدنان نے اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کرکے نا حق قتل کر دیا ہے،جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، درخواست موصول ہوتے ہی تھا نہ بہارہ کہو پولیس نے فوری مقدمہ نمبر145/25درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی.
تھا نہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم عدنان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاند ہی پر آلہ قتل پستول برآمد کرلیاگیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج ہے جبکہ مزیدتفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جوادطا رق نے کہا کہ جرائم،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزم کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ‘پکار-”15پر فوری اطلاع دیں،تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔