تھانہ گوجرخان قتل و اقدام قتل کے 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپوٹر) تھانہ گوجرخان نے،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں احسن اور حارث شامل ہیں،ملزمان نے گلی پختہ کرنے کے تنازع پر فائرنگ کر کے ارشد محمود کو قتل جبکہ 5 افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2024 تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں نچ سکتے.