راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھا نہ مندرہ نے ،موبائل مکینک کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ایک اور اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری شہباز نے ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر 2024 میں ڈکیتی کی واردات کی تھی،اشتہاری کے 2 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں جن سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدگی کی جا چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موبائل مکینک کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ایک اور اشتہاری مجرم شہباز کو گرفتار کرلیا،اشتہاری شہباز نے ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر 2024 میں ڈکیتی کی واردات کی تھی،اشتہاری کے 2 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں جن سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدگی کی جا چکی ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
