راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھا نہ پیرودھائی نے ،پٹرول پمپ پر چوری کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ کا کیشئر ہی چور نکلا، مسروقہ رقم 4 لاکھ روپے برآمد،ملزم نے مالک کی غیر موجودگی میں کیش روم سے چوری کی تھی۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر چوری کی واردات کا ڈراپ سین ،پمپ کا کیشئر ہی چور نکلا،گرفتار ملزم کی شناخت افسر خان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے مسروقہ رقم 4 لاکھ روپے برآمد ہوئے،ملزم نے مالک کی غیر موجودگی میں کیش روم سے چوری کی تھی،واقعہ کا مقدمہ رواں ماہ تھانہ پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا،پیرودھائی پولیس نے پیشہ وارانہ تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
