اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی محمد اقبال نے بطور ایس ایس پی سیف سٹی اسلام آ باد اپنے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا،نوتعینات پولیس آفیسر نے مختلف برانچز کادورہ کیا اور سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے سرویلنس کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی،تمام افسران محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو اپنا شعار بنائیں ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی محمد اقبال نے بطور ایس ایس پی سیف سٹی اسلام آ باد اپنے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا،اس موقع پر ایس ایس پی سیف سٹی اسلام آباد نے تمام سٹاف سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی .
انہوں نے تمام برانچز کا وزٹ کیا اور مزید بہتری کیلئے مناسب ہدایات جاری کیں، انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے،ای چالان ، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، پکار- 15 ہیلپ لائن اور دیگر سروسز کو مزید موثرکیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و جوان محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو اپنا شعار بنائیں