تھانہ آراے بازار ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ آراے بازارنے ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،ملزم سے 03چوری شدہ اے سی آؤٹر اور رقم 03 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 03چوری شدہ اے سی آؤٹر اور رقم 03 ہزار روپے برآمد،ملزم چوری سمیت دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔