راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ مندرہ ںے ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 134 انار،130 بڑے گولے، 600 سوتر گولے، 55 چائنہ سٹک، 360 ڈبے چائنہ پٹاخے اور 150 ہوائیاں برآمد ہوئیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
