آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد، اسلام آباد پولیس کے ترقیاتی منصوبوںکی کارکردگی کا جائزہ لیا،اجلاس میں سینئر افسران نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے متعلق رپورٹ پیش کی ،آئی جی اسلام آباد نے پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت اور پولیس ویلفئیر کیلئے جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،جس میںاے آئی جی ڈویلپمنٹ عبدالحق عمرانی اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی .

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا،اجلاس میںسینئر پولیس افسران نے جاری ترقیاقی منصوبوںاور پولیس افسران کی ویلفئیر کیلئے جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ترقیاتی پراجیکٹس کو پیشہ وارانہ انداز میں بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ پولیس افسران کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،انہوںنے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جاری پراجیکٹس کے مکمل ہونے پولیس فوری کی آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی جس سے افسران موثر پولیسنگ اور دفتری امور کو بہترین اندازمیں سرانجام دے سکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید انفراسٹرکچراوردور جدید کے عین مطابق ساز وسامان سے لیس کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔