ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کی کارروائی ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کی جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کی کارروائی ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کی جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار ، گرفتار ملزمان میں زاہد صدیق ، امتصال اکرم اور محمد اقبال شامل
ملزم زاہد صدیق کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا .

ملزم زاہد صدیق کی نشاندھی پر ملزمان محمد اقبال اور امتصال اکرم کو ماڈل ٹاؤن ملتان سے گرفتار کیا گیا ملزمان نے مبینہ 200 سے زائد افراد کو فاریکس ٹریڈنگ کے جھوٹے وعدوں سے مالی نقصان پہنچایا ملزمان نے مجموعی طور پر شہریوں کو تقریباً 12 ارب روپے کا فراڈ کیا ، ملزمان کی بینک اسٹیٹمنٹس، کمپنی کے ریکارڈز اور دیگر شواہد نے جعلسازی کی تصدیق کی گئی ۔

ملزمان نے اپنے کاروبار کو فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر چلایا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے منافع کے جھوٹے وعدے کیے، جس سے سرمایہ کاروں کو بڑا مالی نقصان ہوا ، ملزم زاہد صدیق منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث پایا گیا ملزمان کے موبائل ڈیوائسز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کو فرانزک تجزیے کے لیے ضبط کیا گیا، ملزمان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیے گئے ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔