آبپارہ کے الائیڈ بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکو شہری سے 20 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں واقع الائیڈ بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکو شہری سے 20 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ذرائع کے مطابق شیر روز نامی شخص نے بینک سے رقم نکلوائی اور جا رہا تھا کہ.

نامعلوم ڈاکو اس کا پیچھا کرتے رہے بعد ازاں اس سے 20 لاکھ روپے نقدی چھین لی سیکیورٹی یارڈ اور متاثرہ شہری نے چار ڈاکوؤں کی نشاندہی کی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کر کے پولیس نے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے یاد رہے کہ شروز نے الائیڈ بینک آبپارہ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے تھے .