سنگجانی انٹرچینج ایم ون کے قریب نامعلوم شر پسندوں کی موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)موٹروے سنگجانی انٹرچینج ایم ون کے قریب نامعلوم شر پسندوں کی موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،شدید فائرنگ کے بعد موٹروے پولیس کی گاڑی میں اگ بھڑک اٹھی موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ملزمان کی تلاش جاری مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے .