تھانہ صادق آباد 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صادق آباد نے،2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،10 لاکھ سے زائد مالیتی طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد،ملزمان سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 3 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حسن عباس اور نعیم شامل ہیں،ملزمان سے10 لاکھ سے زائد مالیتی طلائی زیورات اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد ہوئے،ملزمان سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے 3 موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمدہوا،ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔