راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی نے، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملزم دولت خان نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع پر تھانہ بنی پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ ہونا نہ پایا گیا،بنی پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم دولت خان کو گرفتار کرلیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔
