سوشل میڈیا پر سلمان نامی لڑکے کے حوالے سے شئیر کی گئی بے بنیاد خبر کا معاملہ، خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر سلمان نامی لڑکے کے حوالے سے شئیر کی گئی بے بنیاد خبر کا معاملہ، خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، سلمان نامی لڑکے کی عمر 18/19 سال تھی جو خطرناک ڈکیت گینگ کا رکن اور ساتھیوں سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران شاہ فیصل خان نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جو صوابی سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مکان دیکھنے راولپنڈی آئے تھے، سلمان نامی لڑکا گزشتہ روز پولیس پر فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، جس کے ساتھ اسکا ایک افغانی ساتھی خلیل بھی ہلاک ہوا جن کے قبضہ سے مقتول شاہ فیصل سے چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد افواہوں اور مذموم پراپیگنڈا حقائق کے برخلاف ہے اس پر کان نہ دھریں۔