ماہ رمضان المبارک کی موقع پر ضلع میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکھر پولیس کا فلیگ مارچ،ایس ایس پی سکھر اظہر خان

سکھر (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ ماہ رمضان المبارک کی موقع پر ضلع میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکھر پولیس کا فلیگ مارچ فلیگ مارچ کا آغاز گلوب چوک سے ہوتے ہوئے سکھر شھر کے مختلف علاقوں ورکشاب روڈ، بندر روڈ، پولیس لائن, ریس کورس روڈ، گھنٹہ گھر، حسینی روڈ، اسٹیشن روڈ، ایوب گیٹ سے ہوتا ہوا پریس کلب سکھر پہنچا فلیگ مارچ میں ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوَز، ڈی آئی بی انچارج سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی فلیگ مارچ کا مقصد ماہ رمضان المبارک کے دوران امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنا اور پولیس کو الرٹ رکھنا ہے رمضان المبارک کے حوالے سے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات اور بازاروں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کےایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز صاحبان کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہے ، ماہ رمضان المبارک کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے سکھر پولیس ہر دم تیار ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔