ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں تھانوں کے محرران اور سی آر او سٹاف کی شرکت، تھانوں کے ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، 15 کالز پر فوری رسپانس اور ایف آئی آر کے اندارج کو یقینی بنائیں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقادکیاگیا، میٹنگ میں تھانوں کے محرران اور سی آر او سٹاف نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں کے ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، 15 کالز پر فوری رسپانس اور ایف آئی آر کے اندارج کو یقینی بنائیں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.

بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔