راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سیّد ذوالفقار گیلانی کی سپرویژن میں پٹرولنگ پوسٹ چک میوں سے سب انسپکٹر وسیم حسن اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ گوجرخان راولپنڈی کے درج مقدمہ کا قاتل اشتہاری امان اللّہ ولد اسیر الدین سکنہ کوہستان گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔
