راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ نصیر آباد نے،اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، نصیرآباد پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلا۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم عبدالسلام کو گرفتار کرلیا،ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، نصیرآباد پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
